منگل,  10 مارچ 2026ء
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،06ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ،06ملزمان گرفتار،40لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سہیل سے 30لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم ذیشان سے 10لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم جاوید سے 05لیٹر شراب،ملزم ندیم سے 05لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم فہد سے 04لیٹر شراب ،صدر بیرونی پولیس نے ملزم نور سے 01پستول 30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں جاری رہیں گی ۔

مزید خبریں