هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پر مشتمل تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عمرایوب خان، اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا ساجد ترین اورثنا ءاللہ بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔
اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، اجلاس میں تحریک کوآگے بڑھانے اورحقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور فیصل آباد کے جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اورجمہوری حق ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کو لاہور میں واضح برتری حاصل، حیران کن نتائج سامنے آگئے

اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اورآئین کے ساتھ کھلواڑہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں