هفته,  23 نومبر 2024ء
عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے ڈیل نہیں کرےگا، عارف علوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق صدر مملکت و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں رہ لے گا مگر کسی سے کوئی ڈیل نہیں کرے گا۔

ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ سویلین ہی پاکستان کے مالک ہیں، اس وقت سب کی نظریں ملک کی عدلیہ پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ ہم بند گلی میں تو نہیں چلے گئے جس پر انہوں نے کہاکہ راستہ نکل آئے گا۔
عارف علوی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ کوئی نا کوئی راستہ نکال لیتی ہیں اور عمران خان کا بھی یہی موقف ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

سابق صدر نے کہاکہ کراچی کے تاجروں نے بھی قیدی نمبر 804 سے بات کرنے کا مطالبہ کیا، ملک میں جو بحران ہے یہ جلد ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف ضرور تحقیقات ہونی چاہیئیں لیکن ساری پارٹی کو اس کی سزا کیوں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں نے عمران خان زندہ آباد کا نعرہ لگا دیا

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 9 مئی کے حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں، اس وقت ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہونا شرم کی بات ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ 6 ججز نے عدالتی معاملات میں مداخلت پر آواز اٹھائی ہے، ہمیں علم ہے کہ مختلف بار ایسوسی ایشنز میں انتشار کی شرارت ہورہی ہے

انہوں نے کہاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کرتے ہیں جبکہ برادر ملک سعودی عرب کے جو وفود آرہے ہیں ان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید خبریں