جمعرات,  17 جولائی 2025ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار،03کلو سے زائد چرس ،13لیٹر اور12بوتل شراب برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم امین سے 01کلو 540گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عاقب سے 650گرام چرس، ملزم ضیاء سے 560گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم کامران سے 310گرام چرس، ملزم ذیشان سے 10لیٹرشراب ، نیوٹائون پولیس نے ملزم معظم سے 03لیٹرشراب ، صدرواہ پولیس نے ملزم شکیل سے 12بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں