هفته,  23 نومبر 2024ء
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

 

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکا نے 3 بڑی بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی طریقے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پابندی کا سامنا کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں میں زین شپنگ، پورٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی آرٹ شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں روس اور یوکرین میں جنگ کے لیے غیر قانونی طور پر ڈرون برآمد کر رہی تھیں۔ یہ بھارتی کمپنیاں امریکی مفادات کے خلاف کام کرتی پائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے بھی ان 3 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔ بھارت اپنے تمام اتحادیوں بالخصوص مغرب کے لیے انتہائی ناقابل اعتبار ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قطر اور آسٹریلیا میں بھارتی خفیہ ایجنٹس ان ممالک کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ بھارت کی غیر قانونی کارروائیوں کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

مزید خبریں