پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوقات میں رہیں آپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بس بائے بائے ٹاٹا کیا کرو۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ اور گاڑی سب بند کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے پیش ہو رہا ہوں، کسی قسم کا استثنیٰ نہیں لے رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، میں اپنے صوبے کی جنگ وفاق میں لڑوں گا، صوبائی حکومت کو کہا کہ آئیں ایک فورم پر مل کر صوبے کے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کی بات کی، میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آؤ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔











