هفته,  23 نومبر 2024ء
سیالکوٹ جیل سے خطرناک قیدیوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کرنے والا ڈرون پکڑا گیا

 

سیالکوٹ (روشن پاکستان نیوز)ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں جاسوسی کرنے والا ڈرون پکڑا گیا ہے جب وہ جیل کے اندر ویڈیوز بنا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ڈرون کیمرہ خطرناک قیدیوں کی نقل و حرکت بھی ریکارڈ کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دو روز سے ڈرون کیمرے جیل کے اندر کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔ تاہم پولیس نے ڈرون اور اسے چلانے والے ملزم کو پکڑ لیا۔

مزید یہ کہ پولیس معاملے کی تفتیش اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہی ہے کہ ڈرون کیمرہ منشیات سمگل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے یا مقاصد کچھ اور ہیں اور ملزمان کس کے لیے کام کرتے ہیں۔

گرفتار ملزم علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کیمرے سے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرہ جیل کے اوپر سے اڑنا سیکیورٹی پر سوال اٹھاتا ہے۔

تاہم پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ ڈرون آپریٹر ایک سیاح ہے اور اس نے غلطی سے اسے جیل کے اوپر اڑایا۔

مزید خبریں