سپین(روشن پاکستان نیوز)اسپین میں بہت زیادہ پانی استعمال کرنے پرشہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسپین کے جنوبی علاقے میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے علاقے کی مقامی حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون بنایا گیا ہے، جس میں ایک گھرانہ روزانہ صرف 200 لیٹر پانی استعمال کرنے کا پابند ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت جو گھرانہ ایک دن میں 200 لیٹر سے زیادہ پانی استعمال کرے گا اس پر 6 لاکھ یورو (تقریباً 17 کروڑ 92 لاکھ روپے) جرمانہ ہو سکتا ہےاسکا شکاار سیاح سب سے زیادہ ہوئے جو قوانین سے ناواقف تھے۔
ان برطانوی سیاحوں پر مقامی حکومت کی جانب سے 5 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 17 لاکھ 37 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس علاقے میں رہنے والے دیگر مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ جو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔