هفته,  23 نومبر 2024ء
کے پی حکومت کا کسانوں سے گندم خریدنے کا اعلان

خیبرپختونخوا (روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے کا اعلان کر دیا ۔

صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ معاشی صورتحال دیکھ کر صوبے کے کسانوں سے گندم خریدنےکا فیصلہ کیا ہے ہم کسانوں سے 3900 روپے میں گندم خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 55ہزار ٹن گندم پشاور کے گودام میں رکھنے کی گنجائش ہے، 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبے کے کسانوں سےخریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ظاہرشاہ طورو نے بتایا کہ 29 ارب روپے کی گندم صوبے سےخریدیں گے کیونکہ پاسکو سے خریدنے پر خرچ زیادہ آتا ہے پاسکو سے گندم خریدتے تو 12 ارب روپے زیادہ خرچ آتا ہے۔

دوسری طرف فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ایک دستاویز کے مطابق کے پی میں گندم کی پیداوار 15 لاکھ ٹن اور ضرورت 50 لاکھ ٹن ہے، کے پی حکومت پنجاب کے نجی شعبے سے 35 لاکھ ٹن گندم کل سے خریدے گی، 3 لاکھ ٹن گندم صوبائی کسانوں سے براہ راست خریدی جائے گی، وزارت خزانہ کے پی نے گندم کی خریداری کے لیے رقوم کا بندوبست بھی کر لیا ہے، گندم فی من 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔

مزید خبریں