بدھ,  15 جنوری 2025ء
اے این ایف کی کارروائی، گوادر سے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گوادر(روشن پاکستا ن نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کشتی کے ذریعے اسلحہ یمن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ گوادر کے علاقے پدیزار میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اے این ایف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کشتی اور سامان قبضے میں لے لیا، سامان کی جانچ پڑتال پر 259 عدد نائن ایم ایم گلاک پستول برآمد کیے۔

مزید خبریں