کراچی (روشن پاکستان نیوز) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری کی وبا پھیلنے کا انکشاف، حکومت نے نوٹس لے لیا۔
سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے آم کے باغات میں بیماری کے پھیلاؤ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو بیماری کے خاتمے کے لیے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
سردار محمد بخش مہر نے سیکرٹری زراعت رفیق احمد برڑو کو ہدایت کی ہے کہ آم کے باغات میں پھیلنے والی بیماری کو جلد از جلد کنٹرول کیا جائے اور باغات میں فوری طور پر کیڑے مار ادویات کا سپرے کیا جائے۔