هفته,  23 نومبر 2024ء
گندم کی بمپر فصل ہوئی ،کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا،وزیرِ اعظم

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی خریداری پر پیش رفت اور بار دانے کے حصول میں کسانوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا ۔

وزیرِ اعظم کی صدارت میں لاہور میں گندم کی خریداری کے حوالے سے پیش رفت اور کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات پر اعلی سطح ہنگامی اجلاس ہوا، اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ،وزیرِ اعظم نےاستفسار کیا کہ گندم کی خریداری کیلئے کسانوں کو بار دانے کے حصول میں مشکلات کیونکر درپیش ہیں؟

اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا۔کسانوں کے معاشی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت پہنچائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ افسران گندم کی خریداری کی موقع پر جا کر خود نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کرنے جارہی ہے جس کا مقصد کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے۔

وزیرِ اعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے کسانوں کی سہولت یقینی بنانے اور انکے تحفظات دور کرنے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی قائم کردی جو چار روز میں کسانوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے.

اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی طور آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں