پیر,  13 جنوری 2025ء
پرانے سیاست دان نفرت اورتقسیم کی سیاست کررہے ،عوام اپنی قسمت بدلنےکےلیے تیر پرٹھپہ لگائیں ،بلاول

سرگودھا(روشن پاکستان نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پرانے سیاست دان نفرت اورتقسیم کی سیاست کررہے ہیں ،بھائی کوبھائی سے لڑوایاجارہاہے ،ایک طرف معاشی بحران ہے ،غربت ،مہنگائی اوربیروزگاری میں اضافہ ہورہاہے ،بدھ کوسرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ملک میں جمہوری بحران ہے ،نفرت ،تقسیم کی پرانی سیاست کوہمیشہ کے لیے دفن کرناہے ۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ چوتھی مرتبہ کسی نہ کسی وجہ سے کرسی مل جائے ،میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے منشور پریقین رکھتاہوں ،عوام کاسب سے بڑا مسئلہ غربت اورمہنگائی ہے ،چوتھی مرتبہ الیکشن لڑنے والاآج تک اپنامنشورنہیں بتاسکا،جب شیرکی حکومت بنتی ہے توعوام کاخون چوساجاتاہے ،آپ قسمت بدلنے کے لیے تیر پرٹھپہ لگائیں ۔

مزید خبریں