اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات نےخضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد صدیق مینگل ایک باصلاحیت صحافی تھے جنہوں نے بلوچستان میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں،محمد صدیق مینگل کی شہادت صحافی برادری کے لئے بڑا نقصان ہے،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، دھماکہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ دھماکہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی،صحافی برادری اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ محمد صدیق مینگل مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کو لاہور میں واضح برتری حاصل، حیران کن نتائج سامنے آگئے











