هفته,  23 نومبر 2024ء
کینیڈین کمپنی کی ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے کتنے بلین ڈالر کی منصوبہ بندی ؟ تہلکہ انگیزانکشاف

 

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے لیے کتنے بلین ڈالر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟ اس حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی کان کن کمپنی بارک کے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ ہم پاکستان میں ریکو ڈیک کاپر پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں میں شراکت دار ہیں اور اس کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس منصوبے میں بیرک کا 50 فیصد حصہ ہے اور اس کے پہلے مرحلے پر کم از کم $5.5 بلین لاگت آئے گی۔

بیرکس انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ برسٹو نے مزید کہا کہ بیرک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم 2 بلین ڈالر اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ریکو ڈیک دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کان ہے جسے ابھی تک حکومت پاکستان نے تیار نہیں کیا ہے۔اس میں بھی حکومت 50 فیصد حصہ ہے. سعودی عرب حکومت پاکستان سے حصص خریدنے کے لیے مذاکرات میں شامل ہوا ہے۔

مزید خبریں