هفته,  23 نومبر 2024ء
8 لاکھ سے زائد پاسپورٹس کی پرنٹنگ زیر التوا ، بیک لاگ کو ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزارت خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔

پاسپورٹ آفس کے ذرائع کے مطابق پرنٹنگ مشینوں اور ای پاسپورٹ مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈرز کا بین الاقوامی اشتہار دے دیا گیا ہے جب کہ پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے لیے بین الاقوامی اشتہار بھی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اور لیمینیشن پیپر کی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہو جائے گا۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ چھاپے جا رہے ہیں جب کہ کسٹم کلیئرنس کی بنیاد پر پاسپورٹ کے اجراء کے لیے 40 سے 45 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں