اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شاہراہ دستور پر ماں بیٹے نے سپریم کورٹ کے سامنے کھمبے کیساتھ خود کو زنجیروں میں جکڑ کر احتجاج کیا۔
.
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں کو 2005 اور 2006 میں قتل کیا گیاتھا جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
والدہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں جکڑ لیا ہے۔
مقتول کے بھائی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔