اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یکم مئی یوم مزدور پر وفاقی پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 63 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دینے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئیں، پولیس کے شہدا کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ، آئی جی اسلام آباد نے شہداء کے خاندانوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے محکمے کا حصہ ہیں جنہوں نے نہیں دیکھا کہ یہ گولی کس کی ہے، شہداء نے اس گولی کو وفا کی مہر سمجھتے ہوئے اپنے سینوں پر سجا لیا، شہداء کے بچے 100 فیصد مفت تعلیم اور مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔