جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغرکی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی قبر پر حاضری
راولپنڈی(نیوزڈیسک) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی لحد پر حاضری،شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کی لحد پر حاضری دی،شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقعہ پرچیف سکیورٹی افیسر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کی شہید کانسٹیبل اسماعیل رئوف کے لواحقین سے ملاقات کی۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اورشجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

مزید خبریں