لاہور(روشن پاکستان نیوز)معروف گلوگار عاصم اظہر نے پنی البم ریلیز کر دی ۔ البم نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
سات گانوں پر مشتمل عاصم اظہر کی البم نے اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے ۔ جبھی تو محض چار گھنٹے میں گیارہ لاکھ ویوز سمیٹ لیے ہیں۔
عاصم اظہر کی البم “ بے مطلب “سات گانوں پر مشتمل ہے، البم میں عاصم اظہر نے ساتھی گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جس میں نہال نسیم، حسن رحیم سمیت ینگ سٹنرز شامل ہیں۔











