نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل گیمبیا جائینگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل صبح گیمبیا کے شہر بنجال پہنچیں گے۔

اسحاق ڈار دو اور تین مئی کو پہلے او ائی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، بعدازں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار چار اور پانچ مئی کو او آئی سی سربراہان مملکت اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز میں اعلیٰ سطح سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہ پاکستان کے باعث وزیراعظم نے گیمبیا جانے کا پروگرام منسوخ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چار اور پانچ مئی کو گیمبیا کے دارلحکومت بنجال میں او آئی سی سمٹ میں شرکت کے لئے جانا تھا ۔

مزید خبریں