هفته,  23 نومبر 2024ء
اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں اور چھاپوں پر سپیکر کا اظہار برہمی

 

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اپوزیشن ارکان کی گرفتاریوں اور چھاپوں پر برہم ہوگئے، درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔

اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ میں کل ایوان میں چھاپوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کروں گا اور یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

سپیکر اسمبلی نے کہا بتاؤ کتنے چھاپے مارے؟ کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ کتنے مقدمات درج ہوئے؟

پیپلز پارٹی کے رہنما رانا آفتاب احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ میرے خلاف 20 مقدمات ہیں، کلیم اللہ اور کنول سمیت دیگر افراد کو لوٹا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک فورس نے چار دیواری کی خلاف ورزی کی، آئی جی نے وزیراعلیٰ کو وردی پہنا دی، پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا، لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

مزید خبریں