راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم فیصل سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن،01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،ملزم حسیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم دانیال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم زبیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عاطف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسنین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم تیمور سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم عامر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عبدالوحید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔