اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے اور مستقبل میں مزید کم ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔