راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی موثر تفتیش،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں راحد گینگ کے ملزمان سے مزید پیش رفت، ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد چھینی گئی رقم 91000روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں راحد گینگ کے ملزمان سے مزید پیش رفت کرتے ہوئے شناخت پریڈ کے بعد چھینی گئی رقم 91000روپے برآمد کر لی،ملزمان سے قبل ازیں چوری شدہ02 موٹر سائیکل، نقدی 16 ہزار روپے اوراسلحہ برآمد ہوا تھا،گرفتار ملزمان میں عبدالمتین، عبدالوہاب اور احمد شامل ہیں، ملزمان سے اب تک 01لاکھ07ہزارروپے نقدی، 02موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا جاچکا ہے۔
ملزمان نے سٹور پر ڈکیتی کے دوران فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی راحد عرف راحیل کو قتل کر دیا تھا،ملزمان ڈکیتی،سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔