هفته,  23 نومبر 2024ء
ٹریفک پولیس کے 17 افسران و اہلکار معطل،وجہ بھی سامنے آ گئی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں غیر قانونی چیکنگ پر ٹریفک پولیس کے 17 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غیر قانونی چیکنگ پر کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ ایس او محمود آباد سمیت 17 افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق محمود آباد کے اہلکار ایکسپریس وے اور کاز وے کی چیکنگ کرتے تھے اور انہیں وارننگ بھی دی جاتی تھی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ چالان افسران باڈی کیمروں کے بغیر چالان جاری نہیں کریں گے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہ کریں۔

مزید خبریں