پیر,  23 دسمبر 2024ء
کیا دیسی انڈہ واقعی فارم کے انڈے سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ ماہرین نے دونوں انڈوں کا فرق واضح کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انڈہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جسے ناشتے میں صحت بخش غذا کے طور پر کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر مائیں اپنے بچوں کے لیے دیسی انڈے یہ سوچ کر خریدتی ہیں کہ یہ صحت کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

لیکن کیا دیسی انڈے بازار میں فروخت ہونے والے فارمی انڈوں سے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ویسے دونوں میں ہی ایک واضح فرق موجود ہے اور وہ چھلکے کے رنگ کا ہے۔

دیسی انڈوں سے متعلق عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ انہیں زیادہ صحت مند اور وٹامن سے بھرپور سمجھا جاتا ہے جس کی بڑی وجہ قیمت کا زیادہ ہونا بھی ہے۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ غذائی اعتبار سے ہر طرح کے انڈے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، چاہے ان کا حجم یا رنگ کوئی بھی ہو۔

دیسی اور فارمی دونوں اقسام کے انڈے صحت کے لیے معاون ہوتے ہیں۔

ماہرین نے دونوں اقسام کا تجزیہ بھی کیا اور ان کے مطابق دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

مزید خبریں