اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پولیس نے خاتون کی بدتمیزی اور ہائی وے پر پولیس اہلکار کو مارنے کے کیس میں گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے گرفتار خاتون کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
خاتون کی جانب سے سینئر وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔ خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گرفتار خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ خاتون کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں بدتمیزی، گالی گلوچ اور گاڑی بھگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔