اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم میں 20 ہزار بائیکس کے لیے پورٹل پر ایک لاکھ طلباء نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پی آئی ٹی بی کے ریکارڈ کے مطابق 16,000 سے زائد آن لائن درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں اور اب تک 13,500 طلباء نے پیٹرول بائیک کے لیے درخواست دی ہے جبکہ 3,800 طلباء نے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
پورٹل پر ایک لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے۔ موٹر سائیکل اسکیم کے لیے مزید درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈاؤن پیمنٹ پنجاب حکومت دے گی اور ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔