اتوار,  05 جنوری 2025ء
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔

ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ سے ایرانی ہم منصب اور وزیر قانون کی ملاقات

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت، مذہب سے جڑے ہیں، فلسطین کی آزادی ایران کی ترجیح ہے۔

مزید خبریں