اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 100افراد پر مشتمل وفاقی پولیس کا خصوصی دستہ تشکیل دیدیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کو میں دہشتگردی کے طور پر دیکھتا ہوں اور اس کو نارکو ٹیررازم کی طرح ہی ڈیل کریں گے، تھانوں میں شکایت کیلئے آنیوالی خواتین کو بہتر ماحول دینے کیلئے کام کررہے ہیں، سیاسی پریشر نہ کبھی لیا اور نہ لوں گا، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ وفاقی پولیس میں جو کام نہیں کرے گا اس کو رہنے نہیں دیا جائے گا، وہ پی ایس پی افسر ہو یا پولیس ملازم ، پولیس میں کرپشن کرنے والوں کاکڑا محاسبہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: بہاولنگر، ذہنی معذور نوجوان پر پولیس اہلکاروں کا مبینہ تشدد، حالت تشویشناک