هفته,  23 نومبر 2024ء
چوری کے مشہور مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالحمید کیانی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

راولاکوٹ(روشن پاکستان نیوز)چوری کے مشہور مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالحمید کیانی کو عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

راولاکوٹ میں ایک موبائل فون شاپ سے گزشتہ عرصہ اس وقت چار لاکھ پچانوے ہزار کی رقم چوری ہوگئی جب دکان دار نمازکے لیے گیا کیمروں کی مدد سے چور کی شناخت کی گئی مگر 27مارچ کو اس وقت صورت حال نے مبینہ چور کو ریلیف دلایا جب اس کو پولیس نے گرفتار کیا تو وکلا نے اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔

مقامی عدالت کے جج نے وکلا کی درخواست پر ملزم کو عبوری ضمانت دے دی۔

اٹھائیس روز وکلا ہڑتال کے باعث ملزم کو ریلیف ملتا رہا منگل کے روز وکلا کی ہڑتال ختم ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے تحقیقات تیز کر دی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ملزم عبدالحمید کیانی کو آبائی علاقے سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر علاقہ بدر کیا گیا تھا وہ راولاکوٹ شہر کے نواحی گاؤں میں بچوں سمیت رہائش پذیر ہے بڑھاپہ کے باوجود چوریاں اس کا وطیرہ ہے۔

مزید خبریں