راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی، مجرم کو09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی، مجرم خرم کو 09سال قید اور80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 3410گرام چرس برآمد ہونے پر صادق آباد پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔