هفته,  23 نومبر 2024ء
منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے ان ایکشن ، حوالہ ہنڈی اور ممنوعہ ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر گرفتار

 

منڈی بہاؤالدین (روشن پاکستان نیوز)منڈی بہاوالدین میں ایف آئی اےنے حوالہ ہنڈی اور ممنوعہ ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

جیولر شاپ اور فارمیسی پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 1 ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ۔ ملزم محمد اکبر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا ۔

چھاپہ کے دوران ملزم سے 84000 پاکستانی روپے ، 254 سعودی ریال ، 120 پاؤنڈ اور 30 آسٹریلین ڈالر برآمد کیے گئے۔ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

دوسری کاروائی پھالیہ روڈ پر واقع فارمیسی میں کی گئی منڈی بہاوالدین چھاپہ مار کاروائی میں فارمیسی سے غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ برآمد ہوا

برآمد شدہ ادویات کو قبضہ میں لے کر نمونہ جات کو معائنہ کے لیے ضلعی دفتر بھجوا دیا گیا

مزید خبریں