جمعرات,  30 اپریل 2026ء
اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافرخاتون کے سامان سے بڑی تعدادمیں سگریٹ،گٹکے کے پیکٹ برآمد

اسلام آباد(قیصر خان)ایف آئی اے امیگریشن نےاسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سامان سے 638 سگریٹ کے پیکٹ، 200 ویلو کے پیکٹس اور 283 گٹکے کے پیکٹ برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سگریٹ، ویلو اور دیگر اشیاء سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی – خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

خاتون مسافر فلائٹ نمبر ایس وی 725 سے سعودی عرب جا رہی تھی۔

مسافر کے سامان سے 638 سگریٹ کے پیکٹ، 200 ویلو کے پیکٹس اور 283 گٹکے کے پیکٹ برآمدہوئے ۔

خاتون نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا۔

خاتون دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکی۔

بار بار ٹریول کرنے پر خاتون کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا۔

دوران تلاشی خاتون کے سامان سے مذکورہ اشیاء برآمد کی گی۔

خاتون کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا۔

خاتون کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

یادرہے کہ پاکستان سے سگریٹ برآمد کر کے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز کو مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں جس کے باعث پاکستان سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

غیرممالک میں مقیم پاکستانیز ملکی برانڈ کے سگریٹ پینا پسند کرتے ہیں اور وہ مختلف سمگلرز سے یہ سگریٹ مہنگے داموں منگواتے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی معیشت کو ٹیکس اداکرکے چونا لگایاجاتا ہے بلکہ اسمگلنگ کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔

مزید خبریں