جمعرات,  14 مئی 2026ء
سانحہ نوشکی،ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ موسی خیل چک فتح شاہ پہنچ گئے

منڈی بہاوالدین(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللّٰهِ موسی خیل چک فتح شاہ پہنچ گئے۔

بلوچستان حکومت کی طرف سے سانحہ نوشکی کے 6 مقتولین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

ڈپٹی کمشنر حبیب اللّٰهِ موسیٰ خیل نے متاثرین نوشکی میں 10 لاکھ فی متاثرین چیک تقسیم کئے

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ  یہ امداد ضلع نوشکی کی جانب سے دی جا رہی ہے۔

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے ۔

سانحہ نوشکی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سانحہ نوشکی کے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمنڈی بہائولدین شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ منڈی بہاوالدین متاثرین کو بلوچستان حکومت کی جانب سے علیحدہ امداد جلد دی جائے گی۔

منڈی بہاوالدین دس دس لاکھ کے امدادی چیک متاثرین اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

منڈی بہاوالدین پنجاب حکومت کی جانب سے بھی متاثرین نوشکی کو امداد دی جائے گی۔

مقتولین کے لواحقین نے بلوچستان حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

 

مزید خبریں