اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی تعیناتی پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا تھا جس میں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اہم افسران دینے سے معذرت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کے لیے نامزد افسر کو فارغ کرنے سے انکار کردیا تھا۔