لاہور(روشن پاکستان نیوز)سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے لیگی حکومت عوام کو قائل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،ضمنی الیکشن میں اسے شکست فاش ہوگی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کی جماعت کا بھی کوئی حال نہیں ہے،پی ٹی آئی نہ آٹھ فروری والی جماعت لگ رہی ہے نہ پہلے والی لگ رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں دھڑا بندیاں ہیں،وکلا کو قابض گروپ کہا جارہا ہے اور ان پر مختلف الزمات لگائے جارہے ہیں جبکہ شیر افضل مروت کبھی پارٹی رہنمائوں سے جھگڑ رہے ہیں اور کبھی ان کو جھپیاں ڈال رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بطوروزیراعظم سیاسی مقاصد کے لیے کبھی انٹیلیجنس اداروں کو استعمال نہیں کیا ،شاہد خاقان عباسی
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 61ماہ میں عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا ،مہنگائی ،بے روزگای اور کرپشن میں اضافہ ہوا۔
سلیم بخاری نے کہاکہ آئندہ جہاں بھی الیکشن ہونگے عوام ان کو مسترد کر دے گی،کرپشن کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے،ان لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کرنے والے اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔