راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ، سرچ آپریشنز کے دوران گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانیں اورافراد کی چیکنگ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے عابد مجید روڈ، ائیرپورٹ پولیس کا گلزار قائد اورگردونواح میں سرچ آپریشنز کیے ، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں 39گھروں ،12 کرایہ داروں کے کرایہ داری کو ائف، 74دوکانیں اور 218 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔