بدھ,  27 نومبر 2024ء
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی توقع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کم از کم 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی توقع کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کا موجودہ پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میکرو اکنامک استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، معاشی ترقی کے لیے ضروری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی جا رہی ہیں، اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لیے طویل اور بڑے قرضوں کا پروگرام ضروری ہے۔ میں پاکستان آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے گزشتہ روز وزراء اور گورنرز کی میٹنگ کی۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ کم از کم 6 ارب ڈالر قرضہ پروگرام کی توقع ہے۔ نئے قرضہ پروگرام کے معاہدے کے بعد اضافی فنانسنگ کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں