اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اربوں ڈالر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے قریب ہے۔
منارا منرلز انویسٹمنٹ کمپنی، ایک سعودی خودمختار دولت فنڈ نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا اشارہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک اور گولڈ مائن پراجیکٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں بھی اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔