هفته,  23 نومبر 2024ء
بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور (روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم اور کیپرا کے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کی درجہ بندی کی جائے گی۔
ترجمان کاپرا کا کہنا ہے کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو کاروبار کے حجم کی بنیاد پر اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فکسڈ ٹیکس بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز سے ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلے شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایک فیصد ٹیکس ادا کریں جو پہلے سے ٹیکس ہے یا مقررہ ٹیکس دیں جو مالکان کی مرضی کے مطابق وصول کیا جائے گا۔
ترجمان کاپرا کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال سے سروسز پر فکسڈ سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید خبریں