راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) آراے بازار پولیس کی کاروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 02 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان عدیل،حمزہ اور بلال نے میرے 16 سالہ بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں،آر اے بازار پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔
آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حمزہ اور بلال کو بھی گرفتار کر لیا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ساتھی عدیل قبل ازیں گرفتار کیا جا چکاہے۔
ملزمان گرفتار کرنے پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی کینٹ اور آر اے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔