اتوار,  24 نومبر 2024ء
مارکیٹ میں 11 ادویات جعلی اور غیر معیاری قرار دیدی گئیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)صوبائی دارالحکومت میں فروخت ہونے والی 11 ادویات کو غیر معیاری اور جعلی قرار دے دیا گیا۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے مطابق بانجھ پن کے علاج کی ادویات، زخم کی ڈریسنگز جعلی نکلیں، 4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے، انجیکشن سرجری، مرگی کے دورے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، 4 مختلف برانڈز کے شربت بھی غیر معیاری نکلے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مارکیٹ سے ادویات کی غیر معیاری کھیپ ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاہور میں 9 مختلف ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ کراچی میں 2 غیر معیاری ادویات تیار کی جارہی تھیں۔ شروع کیا گیا ہے.

مزید خبریں