هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستانیوں کیلئے بری خبر، گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والے گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جبکہ قیمت میں اضافےکے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کے باعث گھی کی قیمت بڑھانا پڑی۔

دوسری جانب عید کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز تو کھل گئے مگر یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کے گھی کی سپلائی نہ پہنچ سکی،لاہور کے متعدد یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا گھی دستیاب نہیں ہے۔

دھرم پورہ ،وحدت روڈ،الطاف کالونی ،شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کے متعدد علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز سستے گھی سے خالی رہے ۔

لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر درجہ سوم کا گھی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگا ہے ، یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے درجہ سوم کا گھی 435 اور اوپن مارکیٹ میں 380 سے 400 روپے کلو ہے ۔

یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں145روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مزید خبریں