لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنے کا امکان ظاہر کردیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ایک رائے ہے کہ پارٹی کو کل وقتی صدر کی ضرورت ہے نہ کہ پارٹ ٹائم صدر۔ نواز شریف نے ماضی میں جاوید ہاشمی اور پھر شہباز شریف کو پارٹی صدر بنایا۔ اس وقت وہ اپنے مشن میں مصروف ہیں، معیشت کی بحالی شہباز شریف کا سب سے بڑا مشن ہے، ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ پارٹی کو دے سکیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھالیں، ایک دو ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا، امکان ہے کہ نواز شریف پارٹی صدارت سنبھال لیں گے۔