جمعرات,  14 مئی 2026ء
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا2ہزار کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔

سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، جو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بیساکھی میلہ، شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتریوں کی واہگہ کے راستے لاہور آمد

مزید خبریں