هفته,  23 نومبر 2024ء
عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل؟ شیر افضل مروت کا دھماکے داردعویٰ

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے میں سعودی عرب کا بھی ہاتھ تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب بھی رجیم چینج آپریشن میں ملوث تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو ایران اور افغانستان کے لیے بلوچستان میں دو اڈے دیے ہیں۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر خارجہ کی سربراہی میں سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔

مزید خبریں