هفته,  23 نومبر 2024ء
 کمپنی  کروڑوں لوٹ کر فرار ,بیرون ملک نوکری کےجھانسے، متاثرین ایف آئی اےجا پہنچے

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر فراڈ کرنے والی کراچی کی ایک کمپنی کے خلاف متاثرین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

متاثرین نے نجی کمپنی کے خلاف قانونی جارہ جوئی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔درخواست میں متاثرین کی جانب سے نجی کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی متاثرین کے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی جس کی شکایت متاثرین پولیس کو بھی درج کرواچکے ہیں۔

مزید خبریں