هفته,  23 نومبر 2024ء
طالبعلموں کے لئے بڑی خبر،پانچویں کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کے سکولوں کے طلباء کے لیے بڑی خبر آ گئی، محکمہ تعلیم نے پانچویں جماعت کے بورڈ امتحان کی پالیسی ختم کر دی۔

سوشل میڈیا اپ ڈیٹس کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق بورڈ کی امتحانی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کی بورڈ کی امتحانی پالیسی کو ختم کرنے کا مقصد طلباء پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کو کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مند سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنا سکیں۔

مزید خبریں